Wed, September 16, 2026

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرور کا مقابلہ ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرور کا مقابلہ ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

ٹوکیو :  ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  میں جیولن تھرور کے مقابلے میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر  ہوگئے ہیں ۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں ۔اس مقابلے میں قومی ہیرو ارشد ندیم  اور بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس  مدمقابل ہیں ۔

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے  پہلی  باری میں 82،73 میٹر کی تھرو  کی  اور ساتویں نمبر پر آئے ، انہوں نے اب تک 2 تھرو کر دی ہیں جن میں سے دوسری باری میں ان کی تھرو فاؤل ہو گئی ۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی ۔پہلی باری میں ارشد کا ساتواں نمبر تھا اور دوسری باری میں ان کا تھرو فاول ہوگیا۔ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم ان کی چوتھی تھرو بھی فاول ہوگئی البتہ وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ابتدائی تین باریوں کے بعد مزید تین باریوں کے لیے ارشد ندیم کا ٹاپ 8 میں رہنا ضروری تھا کیونکہ فائنل میں مزید 3 باریاں ٹاپ 8 کو ملنی تھیں ۔

دوسری طرف بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے اپنی پہلی تھرو  83،65 کی پھینکی  جبکہ ان کے ہم وطن  سچن یادیو  پہلی باری میں 86،29 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوئے ۔آج کے فائنل مقابلوں میں اسٹارٹ لسٹ کے مطابق ارشد ندیم نے تیسرے نمبر پر اپنی تھرو کی جب کہ پہلی تھرو جیولن ویبر اور دوسری تھرو اینڈرسن پیٹرز نے پھینکی۔

خیال رہے کہ گروپ بی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ براہ راست فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹیگز: