کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، لیکن موسم پھر بھی گرم اور نمی والا رہے گا۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری تھا، جب کہ آج 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور ہوا میں نمی 79 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
سمندری ہوائیں بھی چل رہی ہیں جو کچھ حد تک گرمی کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔