Wed, September 16, 2026

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا

 آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر جنوبی اور وسطی حصوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں بھی گرمی زوروں پر رہے گی، جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے۔

سندھ میں بھی زیادہ تر علاقوں کا موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں دوپہر کے بعد تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی برقرار رہے گی، البتہ ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں دوپہر کے بعد کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنے اور گرمی سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ٹیگز: