لاہور:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34 افراد کو گرفتار کر کے عوام کو بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ان میں فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
لاہور، بہاولپور، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں چھاپے مارے گئے، جن میں سے لاہور سے 2 اور بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔