لاہور:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 54 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں گزشتہ تین دنوں میں 50 سے 60 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 6 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2,930 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ نئی قیمتیں یکم اپریل سے نافذ ہو جائیں گی۔