Wed, September 16, 2026

مقبوضہ کشمیر، بنگلہ دیش ، بھارت سمیت مختلف ممالک بھی آج عیدالفطر منا رہے ہیں

مقبوضہ کشمیر، بنگلہ دیش ، بھارت سمیت مختلف ممالک بھی آج عیدالفطر منا رہے ہیں

سری نگر : آج مقبوضہ کشمیر، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی دوسرے ممالک میں عیدالفطر بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ دلی کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، جبکہ ممبئی اور بھوپال میں بھی عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔

آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، افغانستان، شام، مسقط، ایران، عراق، عمان اور اردن میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، برونائی، نائیجیریا، فلپائن اور جاپان میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں مسلمان عید کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور فلسطین میں اتوار کو عید منائی گئی، جہاں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں افراد نے اس مقدس موقع پر عبادات کی اور اللہ کی بارگاہ میں دعائیں کیں۔

ٹیگز: