کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کو سیاسی مفادات نہیں بلکہ ریاستی سوچ اور مضبوط فیصلوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہداء کے حوالے سے الزامات بھی ریاست پر عائد کیے جاتے ہیں جو ایک عجیب طرزِ عمل ہے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، جس کا مقابلہ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک توڑنے کی کوشش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور صوبے میں امن کا سورج پوری آب و تاب سے طلوع ہوگا۔