Wed, September 16, 2026

مصافحے پر پابندی کے باوجود جمائما روڈریگز نے فاطمہ ثناء کو گلے لگا لیا

مصافحے پر پابندی کے باوجود جمائما روڈریگز نے فاطمہ ثناء کو گلے لگا لیا

لندن : انگلینڈ کی ’دی ہنڈرڈ‘ لیگ میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء اور بھارتی کرکٹر جمائما روڈریگز کے درمیان ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور پھر خوشگوار انداز میں گلے ملیں، جسے شائقین نے کھیلوں کے جذبے اور باہمی احترام کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ جمائما روڈریگز ’سدرن بریو ویمن‘ جبکہ فاطمہ ثناء ’برمنگھم فینکس ویمن‘ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے اس دوستانہ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔

ٹیگز: