Wed, September 16, 2026

بیٹوں کو والد سے بات کی اجازت نہیں، پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں:جمائما گولڈ اسمتھ کا انکشاف

بیٹوں کو والد سے بات کی اجازت نہیں، پاکستان آنے پر گرفتاری کی دھمکیاں:جمائما گولڈ اسمتھ کا انکشاف

اسلام آباد : بانی  پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، جمائما گولڈ سمتھ  کا دعویٰ  ہے کہ ان کے بیٹوں کو پاکستان آنے پر گرفتار کیے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں اپنے والد سے فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جمائما نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کسی جمہوری ریاست کا طرز عمل نہیں بلکہ سیاسی انتقام کی مثال ہے۔

ادھر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بیٹوں کو سیاست میں متحرک کرنا چاہتے ہیں۔ اگر وہ پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آئینی اور قانونی دائرے میں رہنا ہوگا۔

ٹیگز: