اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے الوداعی ملاقات کے دوران پاک۔آذربائیجان تعلقات کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
ملاقات میں سیاسی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز میں سفیر کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ آذربائیجان کے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم کو اپنے خاندان کے پاکستان میں قیام کے تجربات پر مبنی کتاب پیش کی۔