Wed, September 16, 2026

بھارتی جھوٹ بے نقاب، پاکستانی سفارت کاری سرخرو : عرفان صدیقی

بھارتی جھوٹ بے نقاب، پاکستانی سفارت کاری سرخرو : عرفان صدیقی

اسلام آباد :پاکستان کی سفارتی حکمت عملی نے ایک بار پھر دنیا پر واضح کر دیا کہ سچائی کس کے ساتھ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا، خصوصاً پہلگام سے متعلق، عالمی برادری نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
وزارت خارجہ کی سیکرٹری آمنہ بلوچ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی موقف اب دنیا بھر میں سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔
انہوں نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے واضح اور جاندار مؤقف کو بھی سراہا اور کہا کہ وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ دورے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان صرف بیانات تک محدود نہیں، عملی اقدامات بھی کر رہا ہے۔
غزہ میں جاری انسانی بحران پر عرفان صدیقی نے زور دیا کہ پاکستان کی امدادی کوششیں پوری قوم کی امنگوں کا عکاس ہیں۔

ٹیگز: