Wed, September 16, 2026

لکی مروت: بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

لکی مروت: بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

لکی مروت: لکی مروت میں مسلسل بارش کے باعث ایک کچا مکان زمین بوس ہو گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ قلعہ گراؤنڈ کے قریب کچی آبادی میں پیش آیا، جہاں مسلسل بارش کی وجہ سے ایک پرانا مکان کمزور ہو کر اچانک گر گیا۔

حادثے کے وقت گھر میں موجود شوکت اللہ اور دو خواتین چھت کے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ منتقل کر دیا ہے۔

بارشوں کے باعث خستہ حال مکانات کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور حکام نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: