Wed, September 16, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا 2 اگست کو پاکستان کا دورہ متوقع

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا 2 اگست کو پاکستان کا دورہ متوقع

اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دورے کے دوران ایرانی صدر اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی شامل ہیں۔

ایرانی صدر کے مشیر مہدی سنائی کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد سیاسی، تجارتی، مذہبی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یاد رہے کہ مسعود پزشکیان گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ اس سے پہلے اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

ٹیگز: