اسلام آباد : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ یہ ان کا بطور صدر پہلا دورہ ہے، جو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ دورے کے دوران صدر مسعود پزشکیان، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہو گی۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ ماہ پہلے 27 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطحی ایرانی دورہ ہے۔