Wed, September 16, 2026

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دو روزہ دورہ، لاہور پہنچے، نواز شریف نے استقبال کیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا دو روزہ دورہ، لاہور پہنچے، نواز شریف نے استقبال کیا

لاہور:ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ لاہور کے ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے کیا، جن کے ساتھ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ یہ مسعود پزشکیان کا ایران کے صدر کے طور پر پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران، ایرانی صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم سے دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات اور اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

ایرانی صدر کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔ ان کا لاہور میں مزارِ اقبال پر بھی حاضری دینے کا پروگرام ہے، جہاں وہ عظیم شاعر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان میں توانائی، سیکیورٹی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ٹیگز: