Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا فارسٹ رینجرز کو خراج تحسین پیش

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا فارسٹ رینجرز کو خراج تحسین پیش

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فارسٹ رینجرز کی جنگلات کے تحفظ میں خدمات کو بہت سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت قومی اہمیت کی حامل ہے اور فارسٹ رینجرز ہمارے ماحولیاتی ہیروز ہیں جو ہمارے قدرتی وسائل کو بچانے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

فارسٹ رینجرز کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ رینجرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جنگلات کو بچایا جا سکے اور ماحولیاتی توازن قائم رکھا جا سکے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت رینجرز کی تربیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ہمارا پاکستان سرسبز و شاداب رہے۔

ٹیگز: