Wed, September 16, 2026

 ایران میں دو بڑے دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

 ایران میں دو بڑے دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی

بندر عباس/اہواز: ایران کے دو مختلف شہروں میں رہائشی عمارتیں دھماکوں کا شکار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق اور درجن بھر سے زائد زخمی ہیں۔ معلم بلیوارڈ پر واقع ایک 8 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکا ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارت کی دو منزلیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور آس پاس کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ یہاں 1 شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
    دوسرا واقعہ اہواز کی ایک 4 منزلہ عمارت میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا جس نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی جان لے لی۔ ریسکیو اہلکاروں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد ملبے سے ایک ننھے بچے اور خاتون کو زندہ نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔
ان دھماکوں کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ایرانی حکام نے واضح موقف اختیار کیا ہے۔     پاسدارانِ انقلاب: ان خبروں کی تردید کی گئی ہے کہ دھماکوں کا مقصد پاسدارانِ انقلاب کے کسی عہدیدار کو نشانہ بنانا تھا۔ اسرائیلی حکام نے سرکاری طور پر ان واقعات میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

ٹیگز: