Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، دو روز میں 61 ہزار روپے کا بڑا کریش

سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی، دو روز میں 61 ہزار روپے کا بڑا کریش

کراچی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمتوں میں حیران کن 'کریش' دیکھا گیا ہے، جہاں محض دو روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 61 ہزار روپے سستا ہو گیا۔آج صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی ایک اور بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کے نرخ 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئے ہیں۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی مندی دیکھی گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 63 روپے کی کمی کے بعد اب 9 ہزار 6 روپے پر آ گئی ہے۔

ٹیگز: