کراچی: مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10.68 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 208.99 سے بڑھ کر 219.67 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
اسی طرح گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 126.09 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔