Wed, September 16, 2026

اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، ستمبر میں 2.63 فیصد اضافہ نوٹیفائی

اوگرا کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ، ستمبر میں 2.63 فیصد اضافہ نوٹیفائی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2.63 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 0.28 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.01 ڈالر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، سوئی سدرن کے صارفین کے لیے ایل این جی کی قیمت میں بھی 0.28 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 11.01 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کیا تھا، جس کے بعد سوئی سدرن کی قیمت 10.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی تھی۔

یہ اضافہ ملک بھر میں گیس کے صارفین کے لیے مزید مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹیگز: