لاہور:تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ سال 2025 اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ نئے سال سے پہلے 2025 کا آخری سورج بادلوں کی اوٹ میں طلوع ہوا، تاہم شدید دھند کے باعث طلوعِ آفتاب کے حسین مناظر واضح نہ ہو سکے۔
سال کے آخری لمحات میں موسم کی یہ کیفیت گزرنے والے وقت کی علامت بن گئی، جبکہ لوگ نئے سال کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف نظر آئے۔