کراچی :صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ تحریک التواء پر اکثریتی رائے اور فیصلے کے بعد قرارداد منظور کی جائے گی۔نثار کھوڑو کے مطابق سندھ اسمبلی ماضی میں بھی نئے صوبوں کے قیام کے خلاف 5 مرتبہ قرارداد منظور کرچکی ہے۔
اجلاس کے دوران نئے صوبوں کے معاملے پر ارکان اسمبلی اظہار خیال کریں گے، جبکہ بحث کے بعد قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔