Wed, September 16, 2026

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج  دوپہر 2:30 بجے ہوگا

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج  دوپہر 2:30 بجے ہوگا

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج  دوپہر 2:30 بجے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا۔

اس اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے جائیں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان ماہی گیروں کے حقوق کے لیے قانون سازی کی درخواست کریں گے، جبکہ فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام شروع کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش کریں گے۔ سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کے لیے اسکالرشپ دینے کی قراردادیں پیش کریں گے۔

ٹیگز: