Wed, September 16, 2026

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے

 علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے

راولپنڈی: نادرا نے عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے علیمہ خان اور دیگر 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آیا۔

علیمہ خان اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے خلاف چھٹی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت میں دیگر ملزمان اور استغاثہ کے گواہان موجود تھے، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت میں نادرا نے اپنی رپورٹ جمع کراتے ہوئے بتایا کہ علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالتی حکم پر بلاک کر دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، 26 نومبر کے احتجاج میں گاڑی کی سپرداری لینے والے ملزم عارف خان کی جانب سے مچلکے پیش نہ کرنے پر عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔

ٹیگز: