راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کو نومبر احتجاج کیس میں پیش نہ ہونے پر بڑا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت میں اس مقدمہ کی سماعت جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہوئی، جس میں 10 ملزمان پیش ہوئے، لیکن علیمہ خان عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ اس پر عدالت نے علیمہ خان کے مچلکے ضبط کر لیے اور ان کے ضامن کی مفروری کی وجہ سے ضامن کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے نادرا کو علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو ان کا پاسپورٹ بلاک کرنے اور اسٹیٹ بینک کو ان کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔ جج نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان ہر جگہ نظر آتی ہیں، مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں، ان کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔