کیلیفورنیا : گوگل نے اپنی میپس ایپ میں جیمنائی کے ذریعے نیویگیشن فیچر کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس سے صارفین کو نیویگیشن کے دوران اپنی آواز سے مدد لینے کا موقع ملے گا۔ یہ تبدیلی نومبر میں متعارف کرائی گئی تھی، اور اب اسے بڑے پیمانے پر دستیاب کر دیا گیا ہے۔
اب گوگل میپس میں ڈرائیونگ کے علاوہ پیدل چلنے، سائیکل چلانے، اور پبلک ٹرانزٹ کی ہدایات کے لیے بھی جیمنائی وائس کنٹرول استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو فون کو ہاتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ صرف اپنی آواز سے ہدایات دے کر نیویگیشن کر سکیں گے۔
گوگل میپس کی مائیکرو فون آئیکن کی جگہ اب ایک نیا اسپارک آئیکن آئے گا، جو جیمنائی کے وائس کنٹرول کی نشاندہی کرے گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنے راستے کے بارے میں سوالات پوچھ سکتے ہیں، اور جیمنائی آپ کو اس کے جوابات دے گا، ساتھ ہی مزید سوالات پوچھنے کی بھی اجازت دے گا۔
یہ نیا فیچر خاص طور پر ڈرائیورز کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ وہ دوران ڈرائیو بغیر ہاتھ لگائے گوگل میپس کو کنٹرول کر سکتے ہیں، جس سے نیویگیشن کا تجربہ زیادہ محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔