کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے مختلف سروسز اور ایپس میں گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل میپس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یہ تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے۔
اس بیٹا ورژن میں جب آپ مائیکروفون آئیکون پر کلک کرتے ہیں، تو گوگل اسسٹنٹ کے بجائے جیمنائی اے آئی کا ردعمل سامنے آتا ہے۔
ابتداء میں مائیکروفون آئیکون گوگل اسسٹنٹ کے رنگ میں دکھائی دے گا، مگر جیسے ہی اس پر کلک کیا جائے گا، جیمنائی کا اسپارک آئیکون آن ہو جائے گا۔
جیمنائی نیویگیشن کے لیے ایسی خصوصیات فراہم کرے گا جو گوگل اسسٹنٹ کے پاس نہیں تھیں۔ مثال کے طور پر، آپ جیمنائی سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایسی روٹس تجویز نہ کرے جن میں ٹول ٹیکس شامل ہو، اور وہ خودکار طور پر اس ہدایت پر عمل کرے گا۔
اس کے علاوہ، آپ نیویگیشن سے باہر بھی جیمنائی سے سوالات کر سکتے ہیں، جیسے موسم کی معلومات یا دیگر ضروری تفصیلات۔
ایک بار جب گوگل میپس میں جیمنائی کو فعال کیا جائے گا، تو ایپ میں اس کے سیٹنگز کو تبدیل کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
یہ تبدیلی فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے، مگر توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔