جکارتہ : جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 350 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور سری لنکا میں قدرتی آفات نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔
انڈونیشیا کے صوبے سوماترا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور 100 سے زیادہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تھائی لینڈ کے صوبے سونگ کھلا میں بھی سیلاب اور بارشوں سے 145 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ملائیشیا میں بھی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 2 افراد جان سے گئے ہیں۔ جبکہ سری لنکا میں سائیکلون "دتواہ" نے شدید تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 153 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور 191 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سری لنکن حکام کے مطابق 43 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔