Wed, September 16, 2026

"ٹیرف نے ہمیں طاقتور بنایا، کئی جنگوں کو روکا" ، صدر ٹر،پ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی ٹیرف پالیسی کی بدولت امریکہ نے کئی جنگوں کو روکا اور مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا۔ ٹرمپ کے مطابق، ٹیرف کی وجہ سے امریکہ نہ صرف مضبوط اور امیر ہوا بلکہ دیگر ممالک جو ٹیرف کو امریکہ کے خلاف استعمال کرتے تھے، اب وہ امریکہ کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی اور ٹیکسوں میں بھی کمی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی مضبوط پالیسیوں نے امریکہ کو ایک ایسا ملک بنا دیا ہے جس پر دنیا بھر کے ممالک اب زیادہ اثرانداز نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا کی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، اور مضبوط قیادت اور فوج کی بدولت ہی امریکہ ایک عظیم ملک بن سکا۔ آخر میں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مخالف طاقتیں سپریم کورٹ میں ان کے خلاف سرگرم ہیں۔

ٹیگز: