Wed, September 16, 2026

نائب وزیراعظم کی UN اوپن ڈیبیٹ کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

نائب وزیراعظم کی UN اوپن ڈیبیٹ کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم سفارتی ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اوپن ڈیبیٹ کے موقع پر 12 مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں چین، ترکمانستان، بحرین، کیوبا، چیک ریپبلک، پرتگال، کولمبیا، انڈونیشیا، آذربائیجان، پاناما، کمبوڈیا اور یوروگوئے کے اعلیٰ سفارتکار شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی تعاون میں اضافے اور مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔
 
 
 

ٹیگز: