تربت : کالعدم تنظیم بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ کے خاندان نے پریس کلب میں میڈیا کے سامنے آ کر اپنی بیٹی کے اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے خاندانی پس منظر واضح کرتے ہوئے بتایا کہ شہناز کے والد کا انتقال تب ہی ہو گیا تھا جب وہ محض نو ماہ کی تھی، جس کے بعد وہ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہو گئی تھی۔ خاندان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سال سے ان کا شہناز سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اہل خانہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ فتنہ الہندوستان کا حصہ بننے والی شہناز بلوچ کی کسی بھی دہشت گردانہ یا ریاست مخالف سرگرمی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس کے تمام اقدامات سے خود کو مکمل الگ کرتے ہیں۔