Wed, September 16, 2026

رجسٹریشن فیس میں متوقع اضافہ، بجٹ میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ

رجسٹریشن فیس میں متوقع اضافہ، بجٹ میں اہم تبدیلیوں کا اشارہ

لاہور: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے ایک اہم ریونیو اقدام کے طور پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے اس حوالے سے تجاویز مرتب کر کے بجٹ دستاویزات میں شامل کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد صوبائی محصولات میں اضافہ، انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ اہم تجاویز درج ذیل ہیں۔

    1000 سی سی تک کار کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے۔    1800 سی سی سے بڑی گاڑی کی فیس 22000 روپے۔    ایچ ٹی وی گاڑیوں کی فیس 4000 سے بڑھا کر 11000 روپے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس فیصلے سے سرکاری آمدن بڑھے گی، لیکن اس کے ساتھ متوسط طبقے پر اضافی مالی بوجھ بھی پڑے گا۔

ٹیگز: