Wed, September 16, 2026

کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا“ , مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان

کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا“ , مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے لیہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

تقریب میں موجود نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہایہ میرا پہلا سال ہے، اور ہر آنے والے دن کے ساتھ میں آپ کے لیے مزید کام کرنے کی کوشش کروں گی۔ میرا وعدہ ہے کہ کسی بچے کو تعلیم اور ٹیکنالوجی سے محروم نہیں رہنے دوں گی۔

انہوں نے نہ صرف 1,645 لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کیے بلکہ بتایا کہ لیہ اور ڈی جی خان یونیورسٹیوں کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کرتی ہیں، اور پاکستان کو ترقی، اتحاد اور علم کے ہتھیار سے آگے بڑھایا جائے گا۔

ٹیگز: