Wed, September 16, 2026

مظفرآباد میں جدید میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور میڈیکل کالج کا افتتاح 

مظفرآباد میں جدید میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور میڈیکل کالج کا افتتاح 

ْمظفرآباد:وزیراعظم شہبازشریف نے مظفرآباد میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن، انکولوجی اور ریڈیالوجی کا افتتاح کیا، جہاں مریضوں کو جان لیوا بیماریوں کے علاج کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں، اور اب لوگ دوسرے شہروں کا رخ کیے بغیر مقامی سطح پر بہترین طبی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خود کینسر جیسے موذی مرض سے گزرتے ہوئے انہیں اندازہ ہوا کہ وسائل سے محروم افراد کے لیے علاج کتنا مشکل ہوتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید میڈیکل کالج کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد مظفرآباد میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری لانا ہے۔

ٹیگز: