اسلام آباد : پاکستان کے جارحانہ مگر مؤثر عسکری ردعمل نے بھارت کو اپنی افواج کی واپسی پر مجبور کر دیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دعویٰ کیا کہ سرحد پر کشیدگی کے بعد اب دونوں ممالک کی افواج اپنی پوزیشن پر واپس آ چکی ہیں، جو پاکستان کی حکمت عملی کی فتح ہے۔
رائٹرز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں جنرل شمشاد کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، جو ایک سنگین اور خطرناک فیصلہ تھا۔ اس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی اصولوں کے بھی منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، لیکن بھارت نے اس پیشکش کو نظر انداز کر کے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا۔