Wed, September 16, 2026

عید کی خریداری اور تیاریوں کا عروج ، بازاروں میں رش بڑھ گیا

عید کی خریداری اور تیاریوں کا عروج ، بازاروں میں رش بڑھ گیا

لاہور : عیدالفطر کے قریب آتے ہی شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے، کیونکہ عید کا صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بازاروں میں رات بھر خریداری کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔

خواتین کی پسندیدہ خریداری میں جیولری، چوڑیاں اور جوتے شامل ہیں، اور جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خاص طور پر مقبول ہیں۔ بچے بھی اپنے والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مشغول ہیں۔

عید کی تیاریوں میں بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر بھی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خواتین مہندی، فیشل اور بال ڈرائی کروانے کے لیے پارلرز کا رخ کر رہی ہیں، جب کہ مرد بھی بال کٹوانے، فیشل، کلینزنگ اور میک اوور کے لیے سیلونز جا رہے ہیں۔

بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کی طرف سے قیمتوں میں اضافے اور نخرے ہونے کے باوجود، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اضافی خرچ ان کے لیے عید پر منفرد نظر آنے کی قیمت ہے۔

ٹیگز: