Wed, September 16, 2026

فیس بک پر ملاقات کے بعد امریکی خاتون کا شادی کے لیے پاکستان کا سفر

فیس بک پر ملاقات کے بعد امریکی خاتون کا شادی کے لیے پاکستان کا سفر

دیر اپر: امریکا کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شادی کے لیے پاکستان کے ضلع دیر اپر میں مقیم نوجوان ساجد زیب خان کے پاس پہنچ گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، ساجد زیب نے پولیس کی جانب سے دی گئی حفاظتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکیورٹی کی ضرورت نہیں اور وہ جلد نکاح کی تقریب منعقد کریں گے۔

ساجد نے بتایا کہ ان کا مینڈی سے دو سال قبل فیس بک کے ذریعے رابطہ ہوا تھا۔ "دوستی محبت میں بدل گئی اور مینڈی نے مجھے شادی کی پیشکش کی، جسے میں نے قبول کر لیا۔ اس بات سے اپنے خاندان کو آگاہ کیا،" انہوں نے کہا۔

مینڈی کو اسلام آباد ائرپورٹ پر گلدستے کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، پھر وہ دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ روانہ ہوئیں جہاں مقامی لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

ساجد کے مطابق، مینڈی شکاگو کی رہائشی اور پیشہ ور ائیرہوسٹس ہیں اور وہ پاکستان کی ثقافت اور اسلامی روایات کو بہت پسند کرتی ہیں۔ نکاح کی تقریب کل مقامی رسوم و روایات اور اسلامی ضوابط کے مطابق منعقد کی جائے گی۔

مینڈی نے کہا، "یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے اور میں یہاں کے خوبصورت مناظر اور پُرامن ماحول سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔"

 
 

ٹیگز: