Wed, September 16, 2026

پارلیمانی نظام جمہوریت کی بنیاد اور ریاست کی اصل طاقت ہے: مریم نواز

 پارلیمانی نظام جمہوریت کی بنیاد اور ریاست کی اصل طاقت ہے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام جمہوریت کی بنیاد اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان صرف قوانین بنانے والا ادارہ نہیں، بلکہ یہ ملک کی سوچ، وژن اور مستقبل کی سمت متعین کرنے والا سب سے معتبر فورم ہے۔

پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری اداروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان ایوانوں نے پاکستان کی مضبوطی اور آئینی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کو وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر ڈھالا جا رہا ہے تاکہ یہ ادارہ عوام کی نمائندگی بہتر انداز میں کر سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے جمہوری نظریات ہماری رہنمائی کرتے ہیں، اور انہی اصولوں کی روشنی میں ہم پارلیمانی اقدار کو فروغ دیتے رہیں گے۔

ٹیگز: