Wed, September 16, 2026

راولپنڈی: خاتون سدرہ عرب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے، پولیس کی تحقیقات تیز

راولپنڈی: خاتون سدرہ عرب کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے، پولیس کی تحقیقات تیز

راولپنڈی :راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے قبرستان میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں 15 سے زائد افراد کو لاش کے ساتھ قبرستان میں جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ملزمان نے بارش کے دوران قبرستان کمیٹی کے کمرے میں پناہ لی اور بعد ازاں لاش دفنائی۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔ مقتولہ کے والد کو ڈی این اے میچنگ کے لیے لاہور بھیجا گیا ہے تاکہ شواہد کی تصدیق کی جا سکے۔

ٹیگز: