Wed, September 16, 2026

چیمپئنز لیگ میں بھارت کا پاکستان سے کھیلنے سے انکار، کھیل کی سیاست بڑھنے کا خدشہ

 چیمپئنز لیگ میں بھارت کا پاکستان سے کھیلنے سے انکار، کھیل کی سیاست بڑھنے کا خدشہ

برمنگھم:چیمپئنز لیگ لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جو کل برمنگھم میں شیڈول تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت نے سیمی فائنل سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
راؤنڈ میچ کے دوران بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اگر بھارت سیمی فائنل سے مکمل طور پر دستبردار ہوتا ہے تو پاکستان بغیر مقابلے کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔
ماہرین کھیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کھیلوں کی روح متاثر ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

ٹیگز: