Wed, September 16, 2026

مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔ پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایت پر درخواستیں لاہور کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

خالی نشستیں این اے 129 (لاہور)، پی پی 87 (میانوالی)، این اے 66 (وزیرآباد) اور این اے 175 (مظفرگڑھ) شامل ہیں۔


پارٹی امیدواروں کا انتخاب میرٹ اور عوامی خدمت کی بنیاد پر کرے گی، اور مرکزی پارلیمانی بورڈ جلد امیدواروں کا اعلان کرے گا۔

ٹیگز: