Wed, September 16, 2026

ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ’زوم‘ پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر10 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد

ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ’زوم‘ پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر10 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد

ماسکو: روسی عدالت نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ’زوم‘ پر مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 10 لاکھ امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ روس کے انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کیا گیا ہے، جن کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو خاص قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، ماسکو کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا ہے، لیکن ابھی تک ’زوم‘ کی جانب سے اس فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عدالت نے ’زوم‘ پر 9 لاکھ 65 ہزار 779 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب روس میں غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور حکام سخت قوانین نافذ کر رہے ہیں۔ روسی پارلیمنٹ نے حال ہی میں انٹرنیٹ سرچنگ کے نئے قوانین بھی منظور کیے ہیں، جن کے تحت انتہاپسندی پر مبنی مواد تلاش کرنے پر جرمانے ہوں گے۔

یہ سخت قوانین روسی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کا حصہ ہیں، جس پر عالمی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ حقوق انسانی کی تنظیمیں ان قوانین کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتی ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں بھی روس کی عدالت نے گوگل پر 20 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا، جو کہ عالمی معیشت کے لحاظ سے انتہائی غیر معمولی فیصلہ تھا۔

ٹیگز: