Wed, September 16, 2026

حسن ابدال: گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، پانچ افراد لاپتہ

حسن ابدال: گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، پانچ افراد لاپتہ

حسن ابدال :اٹک کے علاقے حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، جس میں سوار پانچ افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا، تاہم ابھی بھی چار خواتین اور ایک بچہ لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ویگو گاڑی میں کل 10 افراد سوار تھے اور ریسکیو ٹیمیں ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، ساتھ ہی غوطہ خور بھی موقع پر موجود ہیں۔

گزشتہ رات راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی تھی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

ٹیگز: