Wed, September 16, 2026

تیراہ میں بڑے آپریشن کی تردید، سکیورٹی ذرائع نے افواہوں کا دم توڑ دیا

تیراہ میں بڑے آپریشن کی تردید، سکیورٹی ذرائع نے افواہوں کا دم توڑ دیا

راولپنڈی،کراچی : سکیورٹی ذرائع نے وادیِ تیراہ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست کی حکمتِ عملی واضح ہے اور صرف مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر مبنی کارروائیاں (IBOs) عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے وادیِ تیراہ کی صورتحال پر تفصیلی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، پروپیگنڈا کرنے والے حقائق کے منافی بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ عوام کی نقل و حرکت پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی اور نہ ہی اندرون یا بیرونِ علاقہ نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
    'فتنہ الخوارج' اور 'فتنہ الہندوستان' کے خلاف IBOs کو سب سے زیادہ کامیاب طریقہ قرار دیا گیا ہے، جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق تمام فیصلے قبائلی معززین کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور مقامی روایات کا مکمل پاس رکھا جاتا ہے۔ فوج اور عوام کے درمیان تعلق کو کسی بھی منفی بیانیے سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ بلوچستان میں "احساسِ محرومی" کا نعرہ لگانے والے دراصل بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور عوام کی ترقی کے دشمن ہیں۔ بلوچستان کے عوام اب ان دہشت گردوں کے اصل عزائم سے باخبر ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: