Wed, September 16, 2026

 سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، ایک دن میں 35 ہزار 500 روپے کی گراوٹ

 سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، ایک دن میں 35 ہزار 500 روپے کی گراوٹ

کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی آئی ہے، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے فی تولہ کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونا بھی 30 ہزار 435 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 355 ڈالر فی اونس کم ہو کر 5150 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمتوں میں 42 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، تاہم اب اس کمی نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
 
 

ٹیگز: