Wed, September 16, 2026

2025 میں پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن مضبوط، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قیادت میں کلیدی کردار

2025 میں پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن مضبوط، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قیادت میں کلیدی کردار

اسلام آباد:سال 2025 پاکستان کے لیے دفاعی، سفارتی اور اسٹریٹجک سطح پر اہم پیش رفت کا سال ثابت ہوا۔ ملکی سلامتی کے امور میں اصلاحات، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو مرکزی حیثیت حاصل رہی۔

مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ ہونے والے محدود مگر شدید عسکری تصادم کے بعد پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے دیکھا جانے لگا۔ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی افواج کے منظم اور ہدفی ردعمل نے خطے میں طاقت کے توازن پر اثر ڈالا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار عسکری قوت کے طور پر پیش کیا۔

امریکی سیاسی تبدیلیوں کے باوجود پاک،امریکا تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان عملی روابط میں اضافہ ہوا، جس کے بعد واشنگٹن میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت پر دوبارہ غور کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، کے دور میں عسکری اصلاحات، کمانڈ اسٹرکچر کی بہتری اور تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں دفاعی ردعمل اور آپریشنل صلاحیت میں بہتری آئی۔

دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سرحدی نگرانی اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔

معاشی محاذ پر بھی عسکری قیادت نے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری کے فروغ، سی پیک منصوبوں کے تحفظ اور صنعتی سرگرمیوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح سول و عسکری ہم آہنگی میں بہتری کو 2025 کی نمایاں خصوصیت سمجھا جا رہا ہے، جس سے پالیسی تسلسل اور ریاستی استحکام کو تقویت ملی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق 2025 میں پاکستان نے علاقائی اور عالمی سطح پر اپنی اہمیت دوبارہ منوائی، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو اس تبدیلی میں ایک مؤثر عامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: