Wed, September 16, 2026

فاتحِ مئی 2025 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی دھاک: امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر میں کلیدی کردار کا انکشاف

فاتحِ مئی 2025 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی دھاک: امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر میں کلیدی کردار کا انکشاف

اسلام آباد :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی اور قائدانہ بصیرت نے عالمی سطح پر نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ اسپین کے معروف ترین اخبار ’’ایل پائس‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ سیز فائر اور مذاکرات کی کامیابی کے پیچھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بطور ثالث انتہائی اہم اور فیصلہ کن کردار رہا ہے۔
ہسپانوی جریدے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں انہوں نے ایک بہادر اور فاتح فوجی رہنما کے طور پر ابھر کر دنیا کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل نہ صرف ایک عظیم عسکری کمانڈر ہیں بلکہ ان کی ملٹری ڈپلومیسی نے انہیں خطے کی بااثر ترین شخصیت بنا دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جمی برف پگھلانے میں پل کا کردار ادا کیا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے کہ اس کی عسکری قیادت اب عالمی تنازعات کے حل کے لیے ناگزیر بن چکی ہے۔
دنیا اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، جہاں انہوں نے ایک طرف دفاعِ وطن میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، وہیں دوسری طرف عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے خود کو ایک منجھے ہوئے ثالث کے طور پر منوایا۔ ان کی ان کامیابیوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے عسکری و سفارتی وقار کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

ٹیگز: