Wed, September 16, 2026

پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کر دیا

پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کر دیا

نیویارک: پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی سخت مخالفت کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی علاقائی سالمیت کا مکمل حامی ہے اور عالمی قوانین کے تحت اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

عثمان جدون نے فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو بھی غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہر صورت فلسطینی عوام کے حقوق کی حفاظت کرے گا۔

واضح رہے کہ صومالی لینڈ کو ابھی تک کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، اور اسرائیل پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اسے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر تمام مسلم ممالک نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: