Wed, September 16, 2026

آج ملک کے کئی حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

آج ملک کے کئی حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند کی توقع ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے دادو، بینظیرآباد، قمبر شہزاد کوٹ، نوشہرو فیروز اور جام شورو میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور موہنجوداڑو میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

شمالی علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان اور بنوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔

ٹیگز: