کوئٹہ :محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے اثرات سے بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، قلات اور چمن سمیت دیگر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو سمیت بالائی سندھ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہوگی، خاص طور پر چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔